کراچی: الیکشن ٹربیونل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کےصوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 11لاڑکانہ 2 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔
الیکشن ٹریبونل کے مطابق نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں 3 کے بجائے 2 بیویاں اور 4 بچے ظاہر کیے تھے۔
ٹریبونل کے مطابق ایک بیوی، ایک بیٹی اور 166 ایکڑز اراضی چھپانے پر نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کیے گئے۔
دوسری جانب نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا۔