پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 8 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 23 کروڑ 60 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔
کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا جو پورے دن تک جاری رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 472 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 227 کی قدر میں اضافہ، 127 کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قدر میں استحکام رہا۔
کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں پاور سیمنٹ لمیٹڈ پہلے ،سلک بینک لمیٹڈ دوسرے، بینک آف پنجاب تیسرے، لاٹے کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ چوتھے جبکہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈپانچویں نمبر پر تھیں۔