قصہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی صدررام ناتھ کووند اوران کی اہلیہ سویتا اس وقت اپنے ہی ملک میں ہراسگی کا شکار ہوگئے جب وہ مندر میں پوجا کرنے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدررام ناتھ کووند اوران کی اہلیہ سویتا کو اڑیسہ کے مندر میں پوجا کے دوران ہراساں کیا گیا ۔
راشٹریہ پتی بھون یعنی بھارتی ایوان صدر کی جانب سے انتظامیہ سے اس معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔