مریم نواز کو عہدہ رکھنے کی اجازت دینا نوازشریف کو اجازت دینے کے مترادف ہے۔فائل فوٹو
مریم نواز کو عہدہ رکھنے کی اجازت دینا نوازشریف کو اجازت دینے کے مترادف ہے۔فائل فوٹو

میرا حلقہ تبدیل نہیں بلکہ حلقے کا اعلان ہی آج ہوا -مریم نواز

 

لندن :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا حلقہ تبدیل نہیں ہوا بلکہ حلقے کا اعلان ہی آج ہوا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس جائیں گے ۔

لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این اے 125کے لیے درخواست دی تھی لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا کہ این اے 127سے الیکشن لڑوں ،پارٹی قیادت جہاں سے کہے گی وہاں سے الیکشن لڑوں گی ۔مریم نواز نے کہا کہ یہ 2018ہے اور قوم جاگ رہی ہے ،لوگوں نے ہمارے جلسوں کو کامیاب بنا یا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں امید واروں کو شیر کے نشان سے محروم کیا گیا ۔

واضح رہے کہ جب سے بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے تب سے مریم نواز سیاسی بیانات سے گریز کر رہی تھیں تاہم آج پہلی بار انہوں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی بیان دیا۔