اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے این اے 59سے مسلم لیگ کے امیدوار انجینئر قمرالاسلام کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے 25روز پہلے ن لیگ کے امیدوار وں کی گرفتاری پری پول رگنگ ہے جس کا برا ہ راست اثر عام انتخابات پر پڑےگا۔
انہوں نے مریم نواز کے انتخابی حلقے میں تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ این اے 125سے الیکشن لڑیں گی ۔
ماڈل ٹائون میں پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لاڈلے کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔