ملتان:رہنماتحریک انصاف شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور میں مل کر پارٹی کاساتھ دیں گے۔کئی بار خبریں بنانے کے لیے گفتگو کو نیارخ دیا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے لوگوں کو زبان دی ہے ۔لوگ ہمارے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے،ہم سنیں گے۔جہانگیر ترین لندن سے واپس آئیں گے اور پارٹی کا ساتھ دیں گے۔انہوں نےکہا کہ کئی بار خبریں بنانے کے لیے گفتگو کو نیارخ دیا جاتا ہے۔جہانگیر ترین کا اس پارٹی میں اہم رول تھا اور رہے گا۔نئے ساتھیوں کے آنے سے پارٹی بڑھے گی۔اللہ عمران خان کو وزیراعظم بنائے۔ہم پرانے نظریاتی ساتھیوں کو بھی عزت دینا چاہیں گے۔میں لوگوں سے درخواست کروں گا عمران خان کا ساتھ دیں۔