نواب شاہ: صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں کارروائی کی گئی جس میں انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسماعیل ڈاہری پر فساد پھیلانے، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور زمین پر قبضے کے 5 مقدمات ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ملزم سے 5 ایس ایم جی، ایک پسٹل، 2 گرنیڈ لانچر اور راؤنڈز بھی برآمد کئےگئے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کارروائی میں صرف اسماعیل ڈاہری کی گرفتاری عمل میں آئی۔ 40 ساتھیوں سمیت ان کی گرفتاری کی خبریں حقائق کےمنافی ہیں۔