پاک پتن: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان گزشتہ رات پاکپتن پہنچے اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ درگاہ بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 192 سے پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت سید محمد چشتی بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بہشتی دروازے کے سامنے پھول بچھائے جبکہ عمران خان نے درگاہ میں تبرکات تقسیم کئے اور فاتحہ خوانی کی۔ درگاہ کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی۔ اس کے علاوہ عمران خان اور دیوان احمد مسعود چشتی کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔