لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپیلٹ ٹریبونل سے اپنی تاحیات نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری اور کاغذات مسترد کردیئے تھے اور انہیں الیکشن لڑنے سے تاحیات اہل کردیا تھا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔