فیصل آباد: پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ، مراد علی شاہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمال لغاری کے بعد اب ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو بھی ووٹرز کے ساتھ سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل فیصل آباد میں اپنے حلقے این اے 110 کے دورے پر گئے جہاں ایک کارنر میٹنگ کے دوران انہیں ووٹرز نے گھیر لیا۔
حلقے کے عوام نے رانا افضل سے کہا کہ 5 سال بعد آپ کو ووٹرز یاد آرہے ہیں، آپ 5 سال کہاں تھے؟ جب علاقے میں گندے پانی کا مسئلہ کھڑا ہوا تو آپ کے گھر ملاقات کے لئے گئے تو انہوں نے ملاقات تو دور کی بات، آپ نے تو ہمیں پہچاننے سے بھی انکار کردیا تھا، جو شخص سیوریج کے مسائل حل نہیں کراسکتا وہ ہمارے لئے کیا کرے گا۔