ریسکیو اہلکار بس کی باڈی کاٹ کر زخمی مسافروں کو نکالتے رہے۔فائل فوٹو
ریسکیو اہلکار بس کی باڈی کاٹ کر زخمی مسافروں کو نکالتے رہے۔فائل فوٹو

جام پورانڈس ہائی وے پربس الٹ گئی 4 افراد جاں بحق

راجن پور: جام پورانڈس ہائی وے پر تیزرفتاری کے باعث بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق راجن پورکے قریب پشاورسے کراچی آنے والی بس کو انڈس ہائی وے جام پور بوائزکالج کے قریب تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ۔

جاں بحق افراد کا تعلق پشاور سے ہے ۔ ان میں سے 2 کی شناخت معروف اورسعید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل اسپتال جام پورمنتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کی وجہ سے 14 زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔