سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔فائل فوٹو
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔فائل فوٹو

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1257 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب بدھ کو فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 اور86 روپے کی کمی ہوئی۔

کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی پشاوراورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 59 ہزار300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر50 ہزار840 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت 780 اوردس گرام 668 روپے 72 پیسے پر برقرارہے۔