اسلام آباد: نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نیب کے قانونی عمل میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے۔ اداروںکی کوئی بھی کارروائی جو قانونی ہو کرنی چاہئے۔
الیکشن کمیشن کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہم کسی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ نیب کے قانونی عمل میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، نیب اپنے نظام کے تحت کارروائی کرتا ہے، اداروں کی کوئی بھی کارروائی جو قانونی ہو کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے فنڈز پورے کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، انتخابات پر امن، بروقت اور شفاف ہونے چاہیں کچھ پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، کوئی سیکورٹی تھریٹ ہوا تو عوام کو اس سے آگاہ کریں گے۔