زیادہ بیویاں رکھنے کے جرم میں  2 کینیڈین شہریوں کو سزا

کولمبیا: دنیا میں چوری چکاری، ڈرنگ اینڈ ڈرائیونگ کیس یا دیگر کسی جرم میں سزا سنائی جاتی رہی ہیں لیکن کینیڈا کی عدالت نے کینیڈین شہری کو زیادہ بیویاں رکھنے پر سزا سنادی ۔

کینیڈا کے شہری جیمز اولڈر اور ونسٹن بلیک مور کو عدالت نے انہیں بالترتیب 5 اور 24 بیویاں رکھنے کے جرم میں سزا سنائی ہے جبکہ ونسٹن بلیک نامی کینیڈین شہری کے 149 بچے بھی ہیں۔

سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ونسٹن بلیک مور کو 24 بیویاں رکھنے کی وجہ سے 6 ماہ تک جبکہ جیمز اولڈر کو 5 بیویاں رکھنے کے جرم میں 3 ماہ تک گھر میں نظر بند رہنے کی سزا سنائی ہے۔

سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا کے جسٹس شیری این ڈونگن کا کہنا تھا کہ جب یہ دونوں مرد سخت محنت کریں گے اور قانون کی پامالی نہیں کریں گے تب ان کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ خواتین کی عمر شادی کے وقت 15 سال سے کم تھی، یہی وجہ ہے کہ ابتدائی سزا میں دونوں مردوں کی 12 ماہ تک نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔


جسٹس شیری این ڈونگن نے بتایا کہ بلیک مور کا 24 شادیاں کرنے کا فیصلہ ذاتی تھا، یہ اقدام ان کے عقائد سے تعلق نہیں رکھتا جبکہ اولڈر کے مذہبی عقائد کے مطابق ایسا ماضی میں ہوا کرتا تھا۔
عدالت نے مذکورہ افراد کو گھر میں نظر بندی کے دوران صرف کام کے لئے یا پھر کسی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں باہر نکل کی اجازت دے رکھی ہے۔

علاوہ ازیں سزا کے دوران بلیک مور کو 150 گھنٹے اور اولڈر کو 75 گھنٹے کمیونٹی کے لئے بھی خدمات انجام دینا ہوں گی