اطلاعات کے مطابق وٹو خاندان نے پیپلزپارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کیلئے وٹو خاندان نے پاکستان تحریک ا نصاف کا انتخاب کیا ہے۔ پورے وٹو خاندان نے عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کے بیٹے خرم جہانگیرکو پی پی 186 اوران کی بیٹی روبینہ شاہین وٹو کو پی پی 185 سے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خود این اے 144 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اورتحریک انصاف انہیں سپورٹ کرے گی۔
واضح رہے کہ منظور وٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورپیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رہ چکے ہیں، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو ان کی فصلوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپرے کیا جاتا تھا۔