لاہور:ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج جاری ہے،ناراض کارکن پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے علاوہ پارٹی کی سینئر قیادت کے گھروں کے باہر احتجاج پر بیٹھے ہیں۔
ناراض کارکنان نے اپنے رہنما کو ٹکٹ نہ ملنے پر زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا اور انصاف دو کے نعرے لگائے۔
ملتان میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور شاہ محمود کے خلاف نعرے بازی کی۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان بھی ناراض کارکنوں سے بچ نہ سکے۔
علیم خان جب عمران خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچے تو کارکنوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔