اسلام آباد: کالعدم اہلِ سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لودھیانوی کا نام’فورتھ شیڈول‘ سے نکال دیا گیا ہے،مولانا احمد لودھیانوی کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کی تصدیق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ پروفیسر حسن عسکری نے کی ۔
فورتھ شیڈول انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کا ایک حصہ ہے جس میں شامل نام پولیس کی نگرانی میں رہیں گے جبکہ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ متعلقہ پولیس تھانے جا کر باقاعدہ اپنی حاضری لگائے۔
واضح رہے کہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جاتےہیں تاہم اس میں نفرت انگیز تقاریر اور کالعدم مذہبی تنظیموں کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے افراد شامل نہیں، لیکن عسکریت پسندی میں ملوث افراد شامل ہوسکتے ہیں۔