لندن:مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کے نااہل ہونے کا سلسلہ جاری ہے، لیگی رہنمائوں کو نااہل قرار دیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے ،ایک ایک کے بجائے سب مسلم لیگیوں کوایک ہی بارنااہل کردیاجائے۔ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کہنا چاہیے کہ ن لیگ کو ریس سے باہرکر دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک ایک کر کے نااہل کرنے کے بجائے سب مسلم لیگیوں کو ایک ہی بار نااہل کردیاجائے۔