لیہ: سیہڑ گروپ نے ٹکٹ ملنے کے باوجود اچانک پی ٹی آئی چھوڑ دی،پی ٹی آئی کی جانب سے سیہڑ گروپ کوچار ٹکٹس جاری کیے گئے تھے جس میں ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ تھےلیکن اس کے باوجود انہوں نے پارٹی چھوڑ دی۔
پاکستان تحریک انصاف نے سیہڑ گروپ کے پارٹی چھوڑ جانے کے بعد یہ ٹکٹ مجید نیازی گروپ کو الاٹ کردیئے۔
ذرائع کے مطابق سیہڑ گروپ کو پارٹی میں جہانگیر ترین لائے تھے جبکہ مجید نیازی گروپ کو شاہ محمود قریشی کی حمایت حاصل ہے۔
ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور اب وہ آزاد حيثيت میں الیکشن لڑیں گے۔