لندن: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میں دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے، ایک جیسے مقدمات میں دوسروں کے فیصلے کچھ اور ہمارے کچھ اور آتے ہیں،انہوں نےکہاکہ کبھی دانیال عزیز کو تو کبھی شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دیا جاتا ہےیہ دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے۔
نواز شریف نےقمرالاسلام کی گرفتاری کو انتخابات سے قبل دھاندلی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہاکہ قمرالاسلام کی گرفتاری دھاندلی کا ثبوت ہے۔
25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئےسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ 25 جولائی کو جو ہوگا وہ نوشتہ دیوار ہے۔
بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ اس وقت ایسی ذہنی کیفیت ہے کہ سیاسی امور پر بات کرنے سے گریز کر رہا ہوں، اس وقت میری ساری توجہ اپنی بیوی کی صحت پر ہے لیکن میں اپنے آپ کو قومی فرض سے بھی دورنہیں رکھ سکتا۔