کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جولائی کو ملک بھر میں تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر2 جولائی کو ملک کے بھر کے تمام بینک اورمالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 جولائی کو بینک عملہ مالی سال کی کلوزنگ کرے گا لہٰذا اس روز پبلک ڈیلنگ نہیں کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بینک صرف پبلک ڈیلنگ کے لئے بند ہوں گے البتہ عملہ معمول کے مطابق دفترآئے گا۔