لاہور: مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پرلاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔
تحریری حکم کے مطابق دونوں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی 29 جولائی کوپیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
یہ تحری حکم جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے جاری کیا۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سےوزیر اعظم نواز شریف کے متنازع بیان کو بنیاد بنا کردرخواست دائر کی گئی تھی اور موقف اختیار کیا گیاتھاکہ نواز شریف نے متنازع انٹرویو دے کر ملک و قوم سے غداری کی اور شاہد خاقان عباسی نےقومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی سابق وزیراعظم کو بتا کر حلف کی پاسداری نہیں کی اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔