ٹرمپ کا پرتگالی صدر سےعجیب مذاق

امریکی صدر ٹرمپ اپنی عجیب حرکتوں کی وجہ سےمیڈیا کی توجہ کا مرکزبنے رہےہیں اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کبھی کبھی مذاق بھی کرتےہیں۔

اس بار ٹرمپ کی مذاق کانشانہ پرتگالی صدر بنے ،

امریکی ددرے پر آئے پرتگالی صدر سے عالمی فٹبال کپ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے پرتگالی صدر کی جانب سے رونالڈو کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیئے جانے پر کہا کہ تو کیا رونالڈو کبھی آپ کے خلاف صدارتی انتخاب لڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر صرف یہاں تک نہیں رکے انہوںنے مزید کہا نہیں وہ نہیں جیت سکتا۔

جس پر پرتگالی صدر نے ٹرمپ کے اس بھونڈے مذاق کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب پرتگال امریکا نہیں ہے وہ زرا مختلف ہے۔