لاہورـ :جنوبی پنجاب میںپی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کی سفارشات نظر انداز کیں تو جہانگیر ترین بھی اپنی فیملی کے ساتھ لندن چلے گئے۔
جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں اور اس کی جگہ نیازی گروپ کو ٹکٹ دیے گئے جس پر جہانگیر ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت برا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہاکہ ڈاکٹرز نے واپس جانے کی اجازت دی تو اتوار کو واپس آجاؤں گا۔