شہباز شریف کا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

 

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کر کے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دے دی ،ادھر ترک صدر نے نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھجوا دیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا ۔

شہبازشریف نے ترک صدر کو فون کر کے کہا صدارتی انتخاب میں ترک عوام کا آپ پر اعتماد کا اظہا قابل تحسین ہے،پاک ترک تعلقات بہتر کرنے پر طیب ردوان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ اگر انتخابی مہم میں مصروف نہ ہوتا تو مبارکباد دینے کے لیے ترکی آتا۔ادھر طیب اردوان نے نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انتخابات جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں ۔