لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔فائل فوٹو
لیگی رہنماؤں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔فائل فوٹو

سیاسی لوٹے ووٹ کے مستحق نہیں-خواجہ آصف

 

سیالکوٹ:سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست میں لو ٹے ووٹ کے مستحق نہیں ہیں ۔5 برسوں میں ملک نےجو ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کراچی سے لیکر گلگت تک پاکستان محفوظ ملک ہے۔ووٹ کی عزت ہوگی تو خلق خدا کی عزت ہوگی۔نواز شریف عوام کو کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔سیاست میں لوٹے ووٹ کے مستحق نہیں ہیں۔5 برسوں میں جو ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔