لاہورـ:موبائل کارڈ پر ٹیکس نہ کاٹنے کی 15 روز کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہورہی تھی لیکن اس سے قبل ہی فیصلہ آگیاہےاٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کا اجلاس ہو اجس میں ٹیلی کام کمپنیوں کا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا۔
اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اجلاس، اجلاس میں موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی کے معاملے پرایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر نے ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کے لیے کمپنیوں کو کوئی ہدایت نہیں کی تھی، کمپنیوں نے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا۔