کراچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے گھر کا درجہ وزیراعلیٰ ہاؤس اب تک برقرار رکھا ہوا ہے۔
قائم علی شاہ کے گھر کے بجلی کا بل ابھی تک محکمہ بلڈنگ ادا کررہاہے۔
خیرپور میں قائم علی شاہ کے آبائی گھر کو سی ایم ہاؤس کا درجہ ملا تھا تو محکمہ بلڈنگ نے وہاں 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر اور میٹر لگائے تھے۔
جیلانی ہاؤس خیرپور کا بل تاحال محکمہ بلڈنگ ادا کررہا ہےجبکہ نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ بجلی کا بل وہ خود ادا کرتی ہیں۔