گرے لسٹ کے معاملے پر مغربی ممالک کی فتح ہوئی -مفتاح اسماعیل

 

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے میں کامیاب ہوگئے ، اب ہم کو اپنی غلطیاں سدھارنا ہونگی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گرے لسٹ کا معاملہ کافی عرصے سے چل رہا ہے اور ہم سے کہا گیا تھا کہ ہر 6 ماہ بعد رپورٹ کرتے رہیں جو ہم کرتے رہے ۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ ہمارے امریکہ اور مغربی ممالک سے اچھے تعلقات نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ ہم کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے جو انہوں نے کرلیا ۔

اب ہم کو اپنی غلطیاں سدھارنا ہوں گی اور اپنے معاملات امریکہ اور مغربی ممالک سے درست کرنا ہونگے ورنہ ہو سکتا ہے کہ ہم کو 15ماہ بعد بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کا ایک مطالبہ مانا جائے تو ان کے مطالبات بڑھتے جاتے ہیں۔ اس لئے ان کے کچھ مطالبات مانے نہیں جا سکتے جو ہمار ے قومی مفادات میں نہیں ہوتے ۔ ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہا سٹیٹ بینک کو اس کی سمجھ نہیں آئی ورنہ اتنی پابندیاں لگانے کی ضرورت نہیں تھی ۔