سڈنی :آسٹریلیا میں ایک معمر آرٹسٹ نے 3 دن کے لیے خود کو زیر زمین تابوت میں بند کرلیا۔73 سالہ آرٹسٹ مائیک پرر نے اسٹیل کے بنے7 اعشاریہ1 میٹر اونچے اور2 اعشاریہ 2 میٹر لمبے تابوت میں 72 گھنٹے کے لئے بغیر غذا اور پانی کےخود کو بند کرلیا ،جس کے بعد اوپر سے اس حصے کی کارپیٹنگ کرکے اسے شاہراہ سے ہم آہنگ کردیا گیا۔
3 دن تک ہیوی ٹریفک اس آہنی بنکر کے اوپر سے گزرتا رہا۔3 دن کے بعد ان کو زیر زمین بنکر سے ہیوی مشینری کے ذریعے نکال لیا گیا۔ وہ جسمانی طور پر کمزور دکھائی دے رہے تھے ۔
آرٹسٹ کا کہنا ہےکہ اس پورے تجربے کا مقصد لوگوں کو 19 ویں صدی میں آسٹریلیا میں ڈھائے گئے برطانوی استعمار کے مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔