شہری نے قانو ن کی دھجیاں اڑادیں، 24شادیاں 149بچے

اوٹاوا:متعدد مغربی ممالک کی طرح کینیڈ امیں بھی کثیرالزوجیت خلاف قانون ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ اس ملک میں ایک شہری نے ناصرف خاموشی سے دو درجن شادیاں کر لیں بلکہ تقریباً ڈیڑھ سو بچے بھی پیدا کر ڈالے اور کسی کو کانوں کان خبر نا ہوئی۔

میل آن لائن کے مطابق ونسٹن بلیک مور نامی شخص کی 24 بیویاں ہیں جن سے وہ 149 بچے پیدا کرچکا ہے۔ اس کی بیویوں میں سے کچھ کی عمر شادی کے وقت 15 سال یا اس سے بھی کم تھی۔


دراصل ونسٹن کا تعلق عیسائیت کے ایک پراسرار خفیہ فرقے سے ہے جس میں کثیر الزوجیت ناصرف منع نہیں ہے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اور ونسٹن تو اس فرقے کا پیشوا ہے لہٰذا اسے لامحدود تعداد میں شادیاں کرنے کا حق حاصل تھا۔

اس کا فرقہ برٹش کولمبیا کے جنوب مشرقی علاقے کی پہاڑیوں میں آباد ہے۔ ’فنڈامینٹلسٹ چرچ آف جیزز کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس‘ نامی اس فرقے کے افراد کی بیشتر تعداد ونسٹن کی بیویوں اور اولاد پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے قانون کے مطابق کثیر الزوجیت جرم ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال قید ہے۔

ونسٹن کے کیس میں خاتون جج کو نجانے کیوں اس پر رحم آ گیا اور اسے صرف چھ ماہ کی نظر بندی اور 150 گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی گئی ہے۔