اسلام آباد: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی جانب سے مقررہ وقت سے زائد قیام کرنے پر جرمانہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کی جانب سے مقررہ وقت سے زائد قیام کرنے پر عائد کردہ پابندی پر عمل نہ کرنے والے زائرین کو جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے اور جرمانہ کی رقم 50 ہزار سعودی ریال جبکہ 6 ماہ قید ہوگی۔
سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمرہ کے دوران غائب ہونے والے افراد کی ذمے داری ٹورز آپریٹرز پر عائد ہو گی جبکہ ان ٹورز آپریٹرکے لائسنس بھی منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔