اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے اضافے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کے اوقات صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اضافے کا انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔
اس سے قبل پولنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تھا جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک تھا البتہ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار تھا کہ وہ مخصوص حالات میں ایک یا اس سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔