لاہور ہائیکورٹ نے سابق ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم سمیت 4 رہنمائوں کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ وسیم، احمد ایاز، جمیل خان اور ناصر خان کو ایک ایک ماہ قید کی سزا سنادی ، مجرمان کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان نعیم صفدر اور لطیف کو بری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف ن لیگی ایم این اے شیخ وسیم کی قیادت میں لیگی کارکنوں نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی تھی ۔ ریلی کے شرکا کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سمیت اداروں کے خلاف بھی سخت زبان استعمال کی گئی تھی۔