ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار

June 29, 2018 · اہم خبریں, قومی
آمنہ ہاشمی کے بینک ٹرانزیکشن کروڑوں روپے میں تھی۔فائل فوٹو

ملتان: مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی نے اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں۔

انہوں نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 اور 158 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔