اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو 9 جولائی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف عوامی تحریک کے نیاز انقلابی کی جانب سے دائر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار نے مواقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا ہے اور نا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، یہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ نواز شریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن اس حوالے سے سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی کرے۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 9 جولائی کو طلب کرلیا۔