شاہدخاقان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے منظور

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق محمود عباسی نےدرخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔
درخواست کی سماعت منگل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہوگی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں فیصلے سے متعلق عدالت کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے۔
درخواست میں شاہد خاقان، چیئرمین پیمرا ور سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کی برخاستگی تک سزا سنائی تھی اور قانون کے تحت اب وہ آئندہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔