لاہور: نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نیب لاہور نے پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا۔ اس سے قبل نیب نے رواں ماہ کی 25 تاریخ کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔
نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بھی 5 جولائی کو طلب کیا ہے جب کہ اسی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے صاف پانی کیس میں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے متعدد رہنماؤں کو بھی طلبی کے نوٹس بھیج دیئے ہیں۔