پاکستانی زائرین بھارت میں امیر خسرو کے عرس میں شرکت کر سکیں گے

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کی کوششوں سے بھارتی وزارت خارجہ نے بالآخر پاکستانی زائرین پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے بعد نئی دہلی میں جاری حضرت امیرخسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیئے گئے۔ تاہم پاکستانی زائرین کے ویزے کی مدت کم کردی گئی ہے۔
حضرت امیرخسروکے عرس کی تقریبات کا آغازگزشتہ روز28 جون سے نئی دہلی میں ہوا جو 5 جولائی تک جاری رہے گا۔
واضع رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے اس سال جنوری میں حضرت نظام الدین اولیا اورمارچ میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔