اسلام آباد: نیب کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے 23 بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیئے۔
نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط 2 سیکریٹریز ، 5 کمپنیوں کے سربراہ سمیت 23 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 23 بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں جن میں پنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کے سید فرخ علی شاہ، گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے ہارون اشرف، سی ای او گجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے سی ای اوعطا الحق اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان، سابق چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کمپنی محمد اسلم قاسمی، ارشاد احمد ممبر فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے نام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ قائداعظم سولرپارک کے سابق سی ای او اورموجودہ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ نجم شاہ، قائداعظم سولرپارک کے سی ایف او راشد مجید ، فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے میاں محمد لطیف، علی باجوہ اور محمد اسلم خان، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے جمیل احمد، سی ایف او رانا محمد عارف، سابق سی ای او وسیم اجمل اور ایم ڈی خالد مجید، سی ای او نالج پارک خالد زمان، ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز ملک آصف، میاں طاہر جاوید، عبدالرشید احمد، شاہد شفیق اور عمران بھٹی کے نام شامل ہیں۔