لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک مسجد کی بارش کے باعث دیوار گر گئی جس میں 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں تیز موسلا دھار بارش کے باعث ماڈل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ پر واقع ایک مسجد کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ملبے تلے دب جانے والے 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔ جبکہ 5 افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔