سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نےتوہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہو کر اپنا تفصیلی جواب جمع کروا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔اس دوران احسن قبال نے اپنا تفصیلی بیان جمع کرواتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے ۔
احسن اقبال کا اپنا جواب میں کہا کہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں،میں موت کے منہ سے آیا ہوں میرے لیے عہدے حیثیت نہیں رکھتے۔اس پر عدالت نے کا کہناتھا کہ کل ایک شخص نااہلی پرکہہ رہا تھا کہ کبھی معافی نہیں مانگی، تحریری جواب میں معافی کیلئے وہ الفاظ نہیں جوقانونی طورپرہونے چاہئیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ اور (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی انتخابی مہم عوام چلارہے ہیں، لیگی حکومت سے پہلے ملک میں بجلی نہیں تھی تاہم عوام اب شکر کرتے ہیں کہ رات کو بجلی آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے خلاف یکطرفہ کارروائیاں ہورہی ہیں، عوام کی ہمدردیاں مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں آرہی ہیں جب کہ ملک کو ترقی دینے والے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو (ن) لیگ 2013 سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی، 25 جولائی کو عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، عمران خان کے یوٹرن لینا ان کی سنجیدگی کا اظہار ہے، جب فیصلے کرلیے جائیں تو یوٹرن نہیں لیے جاتے۔