عمران کا مزار پر سجدہ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پاکپتن میں بابا فرید الدین شکر گنج کے مزار پر حاضری کے موقع پر چوکھٹ پر سجدہ کیا تھا جس کی ویڈیو وائر ہوتے ہی میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست زلفی بخاری کے ہمراہ بابا فرید الدین شکر گنج کے مزار پر حاضری دینے گئے تھے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دروازے کی چوکھٹ پر سجدہ کیا گیا جو کہ شرک کے زمرے میں آتا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے عمران خان کے مزار پر حاضری دینے کے عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے مختلف لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ اگر وہ اپنی اہلیہ کے مذہبی عقائد کے باعث مزار کا دورہ کر رہے ہیں تو وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں جو پہلے نہیں کیا۔
اس ضمن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کیا جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی مزار پر حاضری کی ویڈیو تھی۔ جبکہ ری ٹویٹ میں ویڈیو کے کیپشن کے طور پر یہ لکھا ہوا تھا ’’ کبھـی اس کے در کبھـی اس کـے در کبـھی در بــدر، غـم اقتــدار ترا شـکریہ مـیں کـہاں کـہاں پـہ جـھک گیا ‘‘۔