جب یہ حکومت جائے گی تو واپس نہیں آئے گی۔فائل فوٹو
جب یہ حکومت جائے گی تو واپس نہیں آئے گی۔فائل فوٹو

نااہلیاں کچھ نہیں بگاڑسکتیں،ہم انشااللہ جیتیں گے،مریم نواز

لندن: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نااہلیاں (ن) لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں اورجو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جاسکتا۔

لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی چالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے اسی لئے ہدف بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن)کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نااہلیاں (ن) لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، ہم انشااللہ جیتیں گے۔