لندن: نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی طبعیت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کا انفیکشن کنٹرول ہوگیا تاہم ان کی حالت بدستورتشویشناک ہے
لندن میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے مزید بتایا کہ والدہ کے پھیپھڑے ابھی تک کام نہیں کررہے ہیں، ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ والدہ کے جسم میں خون کی روانی بحال کریں۔
حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کو ہفتے کے روز وینٹی لیٹر سے نہیں ہٹایا جارہا، والد کا پاکستان جانا ضروری ہے لیکن والدہ کی حالت ایسی نہیں کہ وہ جاسکیں۔
انھوں نے اپیل کی کہ قوم ان کی والدہ کے لئے صحتیابی کی دعا کرے ، وہ بہت تکلیف میں ہیں۔
واضح رہےکہ کینسر کے عارضے میں مبتلا کلثوم نواز گزشتہ چند ماہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔