لاہور: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی کی مرکزی تقریب کے دوران سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارت کاروں کوگوردوارہ ڈیرہ صاحب میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اطلاعات کے مطابق لاہورمیں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں موجود ان کی سمادھی پرمنعقد ہوئی۔
اس موقع پربھارتی سفارت کاروں کی آمد کی اطلاع ملنے پرگوردوارہ میں موجود سکھ اشتعال میں آگئے اوربھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ سکھوں کا احتجاج اورغم وغصہ دیکھ کربھارتی سفارت کار واپس چلے گئے۔
چند روز پہلے بھارت میں سکھوں کے مقدس نشان صاحب کی بے حرمتی کی گئی تھی، بھارتی عدالت کی طرف سے راج کرے گا خالصہ نعرے کو جرم قراردینے پرسکھوں میں شدید غم وغصہ ہے۔
یاد رہے کہ 22 جون کو سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنرکو گوردوارہ پنجہ صاحب میں بھی داخل نہیں ہونے دیا تھا۔