ایم کیوایم اور اے این پی کا انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق

کراچی : ایم کیوایم پاکستان اوراے این پی نے اپنے اختلافات پس پشت ڈال کرمفاہمت کا رواستہ اختیار کرتے ہوئے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کرلیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان اور اے این پی کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے بیک ڈورمذاکارات ہورہے تھے ۔ اے این پی کے ترجمان عبدل مالک اچکزئی نے بتایا ہے کہ اے این پی نے کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ الائنس کرنے پراصولی اتفاق کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے رہنما باقاعدہ اعلان کریں گے۔

تاہم انھوں نے واضح کیا کہ اے این پی کا اتحاد ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد سے ہوا ہے اور وہ کراچی کی تاریخ میں ایک نئی مثثال قئم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان نے نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے اے این پی سے رابطہ کیا تھا ۔

دوسری جانب ایم کیوایم بہادرآباد کے ایک رہنما نے اے این پی سے الائنس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے رہنما پریس کانفرنس کریں گے۔

اے این پی کے رہنما شاہی سید جو کراچی کے حلقہ این اے 238 اوراین اے 250 سے الیکشن لڑ رہے ہیں کہا ہے کہ سیاست میں ہربات ممکن ہے۔ کراچی میں ایم کیوایم ایک حقیقت ہے اوراسی لئے ہم نے ایم کیوایم سے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ۔