اسلام آباد:انتخابی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، ملک بھر میں سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئیں۔
پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کاوقت ختم ہوگیا، سیاسی جماعتوں کی طرف سے جن امیدواروں کو ٹکٹ مل گیا ہےوہ ہی فائنل تصور کئے جائیں گےجبکہ جو امیدوارپارٹی ٹکٹ جمع کرانے سے رہ گیا وہ اب جماعت کے بینر تلے نہیں بلکہ آزاد الیکشن میں اترے گا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے بھی بالاخر اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں فاروق ستار نےدوحلقوں سے لڑنے کا فیصلہ کیاوہ این اے245اور 247سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ادھر کاغذات واپس لینے کی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی ہے، کورنگ سمیت سیکڑوں امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔
این اے 155 اور 157 سے جاوید ہاشمی اوراین اے 213 سے ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو،جبکہ این اے 29 سے شاہ فرمان الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔