نوید قمر ،فاروق ستار اور جام مہتاب ڈہر بھی ووٹروں کے غصے کا شکار

کراچی : عام انتخابات کی آمد آمد ہے اور تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں اور انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنمائوں کو ووٹرز کے گلے شکوئوں کا سامنا ہےایسا ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمرکیساتھ ہوا ٹنڈو محمد خان میں شیخ بھرکیو کے علاقے میں کارنر میٹنگ سے واپسی پر خواتین نےانکی گاڑی روک لی، اس موقع پرخواتین نے نوید قمر سے پینےکے پانی اور سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر وہ خواتین کو تسلیاں دے کر روانہ ہوگئے۔
فاروق ستار کو بھی ووٹرز نےنہ بخشا،ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار میمن مسجد کھارادر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اس کے بعد نمازیوں نے فاروق ستار کو کا گھیراؤ کرلیا اور انہیں فاروق ستار کو کھری کھری سنادی۔
شہریوں نے فاروق ستار کو کہا کہ اللہ سے معافی مانگو فاروق ستار۔ 25 سال سے اسلحے کے زور پر کھال چھینٹے رہے ہو اور اب ووٹ مانگنے یہاں آگئے ہو۔مجھ سے بہادرآباد میں اسلحے کے زور پر کھال چھیننے کی کوشش کی گئی۔
اس موقع پر فاروق ستار نےووٹرز کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم ٹھیک طریقے سے کام کریں گے۔
اس کے علاوہ جام مہتاب ڈہر بھی ووٹرز کےنرغے میں آگئے، کارنر میٹنگ کے دوران جام مہتاب ڈہر کوباپ اور بیٹے نے گھیر لیا اور اپنی فریاد پہچانے کی کوشش کی ،جام مہتاب نے دستاویز دیکھیں اور یقین دہانی کرائی کہ مسائل حل کریں گے۔