اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا، الیکشن کمیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کی گئی ہے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ کے بار بار بلانے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 8 مئی کو سابق وزیر خزانہ کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔